ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت نے صحافی اوپیندر رائے کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیجا

عدالت نے صحافی اوپیندر رائے کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیجا

Thu, 10 May 2018 11:23:29    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مشتبہ مالی لین دین میں ملوث ہونے کو لے کر گرفتار کئے گئے صحافی اوپیندر رائے کو یہاں کی ایک عدالت نے آج 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔عدالت نے پانچ دن کے لئے سی بی آئی کی حراست میں سونپے جانے کی مرکزی جانچ ایجنسی کی ایک عرضی مسترد کرتے ہوئے رائے کو 23مئی تک عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔خصوصی سی بی آئی جج سنتوش پیااسنیہی مان نے سی بی آئی سے کہاکہ میں آپ کی عرضی خارج کرتا ہوں۔دراصل مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دلیل دی کہ جانچ آگے بڑھانے کے لئے اپیندر رائے سے حراست میں پوچھ گچھ کئے جانے کی ضرورت ہے۔سی بی آئی کے وکیل منوج شکلا نے رائے کی پانچ دن کی حراست طلب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور رائے سے اس بارے میں پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔جانچ ایجنسی نے کہا کہ رائے کے بینک لاکر کی تلاشی لی جانی ہے جس کے لئے ان کی ظاہری شکل ضروری ہے۔لیکن صحافی کے وکیل نے دلیل دی کہ وہ ان کی موجودگی کے بغیر بھی تجوری کھول سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ سی بی آئی نے مشتبہ مالی لین دین میں مبینہ طور پر ملوث رہنے اور غلط معلومات کی بنیاد پر ایئر پورٹ ایکسس پاس حاصل کرنے کے معاملے میں تین مئی کو رائے کو گرفتار کیا تھا۔


Share: